یوم آزادی کے موقع پر شاہد آفریدی نے ایسا کام کردیا کہ بھارتیوںکو مرچیں لگ جائیں گی ،ویڈیو بھی سامنے آگئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے اپنی گاڑی اور گھر پر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا۔سوشل میڈ یا پر ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں شاہد آفریدی کی گاڑی نظر آرہی ہے جس کے فرنٹ میں پاکستان کا جھنڈا چسپاں ہے جبکہ گاڑی کی پچھلی سیٹس پر کشمیر کا جھنڈا لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔ویڈیو میں شاہد آفریدی اپنے مداحوں سے ہاتھ بھی ملا رہے ہیں اور انہیں جشن آزادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیںجبکہ اس دوران ان کی بیٹیاں کشمیر کا جھنڈا لہرا رہی ہیں اور پھر شاہد آفریدی بھی کشمیر کا جھنڈا لہراتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔
#pakistanZindabaad #KashmirBanayGaPakistan
— عائشہ بنت شبیر (@Ayesha_shabir10) August 13, 2019
@SAfridiOfficial @nsaafridi @mushiafridi10 pic.twitter.com/QR6bKGYkNP