کل ہم ہندوستان کے یوم آزادی کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طورپر منائیں گے،مودی کا نظریہ ہٹلر ازم جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا:عثمان بزدار

کل ہم ہندوستان کے یوم آزادی کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طورپر منائیں گے،مودی کا ...
کل ہم ہندوستان کے یوم آزادی کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طورپر منائیں گے،مودی کا نظریہ ہٹلر ازم جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا:عثمان بزدار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج پوری قوم نے متحد ہوکریوم آزادی منایا اورکل ہم بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے،یوم سیاہ کامقصد پوری دنیا کوکشمیری عوام پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں کل یوم سیاہ پر ریلی منعقد کی جارہی ہے،میری اپیل ہے کہ اہل پنجاب جوق در جوق باہر نکلیں اور’’یوم سیاہ‘‘ کی ریلی میں بھر پور شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کوپیغام دیں گے کہ پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے،ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،مودی سرکار کی مکاری اورعیاری کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے،بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا،مودی کا نظریہ ہٹلر ازم ہے ،جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے برسوں سے جدوجہد کرنیوالے بے گنا ہ اور معصوم کشمیریوں کا پاکیزہ لہو ضرور رنگ لائے گا۔

مزید : قومی