صرف تصویروں، تقریروں، قراردادوں تک محدود نہیں رہیں گے،کشمیریوں کی عملی مدد کریں گے:شیخ رشیداحمد

صرف تصویروں، تقریروں، قراردادوں تک محدود نہیں رہیں گے،کشمیریوں کی عملی مدد ...
صرف تصویروں، تقریروں، قراردادوں تک محدود نہیں رہیں گے،کشمیریوں کی عملی مدد کریں گے:شیخ رشیداحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم تقریروں، تصویروں اورقرار داوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ آپ کی عملی مدد کریں گے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر لندن روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہاکہ بھارت نے ڈیڑھ کروڑ کشمیری مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کردیا ہے،ہم کشمیریوں کی عملی مدد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو کچھ کرنا تھا کردیا ہے،اس نے فوج اتار دی ہے، غاصبانہ قبضہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ بھارت نے ڈیڑھ کروڑ کشمیری مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کردیا ہے،جس دن کشمیر سے کرفیو اٹھا،اس دن دنیا کو پتا لگے گا کہ کشمیری کس جوش و ولولے سے نکلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کیا کرنا ہے؟یہ اب ہماری قومی ذمہ داری ہے،میں لارڈ نذیر کی دعوت پر تین دن کیلئے لندن جارہا ہوں،وہاں تین جلسے کروں گا۔شیخ رشید نے کہاکہ وطن واپسی پر میں آزاد کشمیر جاؤں گا،راولاکوٹ اور مظفر آباد سمیت دیگر جگہوں پر، جو میرے اپنے علاقے ہیں،ان کا دورہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں کشمیریوں کو خاص طور پر مقبوضہ کشمیر رہنے والوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا مرنا،جینا کشمیری عوام کے ساتھ ہے،ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

قومی -