گجرات کا قصائی نریندر مودی اب کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے،اسکے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کر یں گے:چوہدری سرور 

گجرات کا قصائی نریندر مودی اب کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے،اسکے اصل چہرے کو ...
گجرات کا قصائی نریندر مودی اب کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے،اسکے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کر یں گے:چوہدری سرور 

  


لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کل (جمعرات کو)گور نر ہاؤس کے مرکزی دروازے سے پنجاب اسمبلی تک ”اظہار یکجہتی کشمیرمار چ“ میں (ق) لیگ، پاکستان عوامی تحر یک،مجلس وحدت مسلمین اور اور مشال ملک سمیت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان،وکلاء اورسول سوسائٹی شر یک ہوں گی،دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہر ے کریں گے،امر یکہ اور اسکے اتحادیوں سمیت عالمی طاقتیں کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہیں؟،ہم جنگ نہیں امن کی بات کر رہے ہیں لیکن اگر بھارت جنگ کرنے کی کوشش کر یگا تواس کو نشانہ عبر ت بنادیں گے،گجرات کا قصائی نریندر مودی اب کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے مگر ہم اسکے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کر یں گے۔

گور نر ہاؤس لاہور میں پاکستان عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور،مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی،مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا،تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹر ی پنجاب شعیب احمد صدیقی کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے  گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کر رہا ہے بر طانیہ کی لیبر پارٹی اور وہاں کے50سے زائد اراکین پار لیمنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر یوں پر ہونیوالے بدترین مظالم اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کیلئے خط لکھ دیا ہے،دنیا کو سمجھ لینا چاہیے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں کسی بھی صورت امن واستحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے آرٹیکل370ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا دیں ہیں ،بھارت نے ہمیشہ کشمیر یوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کبھی مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں رہا بلکہ ہر گزارتے دن کیساتھ بھارت کے کشمیر یوں پر مظالم میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم کی صرف مذمت ہی نہیں کر رہی بلکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دوٹوک الفاظ میں یہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر یوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آخری حدتک بھی جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہر جگہ پاکستانی پر چم کیساتھ کشمیر کا پر چم بھی لہرا جارہا ہے،کل (جمعرات کو)بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقعہ پر لاہورمیں گور نر ہاؤس کے مین گیٹ سے 5بجے پنجاب اسمبلی ہال تک مارچ ہوگا جسکے لیے تمام انتظامات کو مکمل کیے جارہے ہیں،آج کے مارچ میں کسی جماعت کا نہیں صرف پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا نظر آئیگا اور دنیا بھر کو پیغام دیں گے ہم کشمیر یوں کے ساتھ اور بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہم گور نر پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کشمیر کے مسئلہ پر ہم سب کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے،انشاء اللہ ہم کشمیر مارچ میں بھر پور شر کت کریں گے، مجھے یقین ہے کہ بھارت اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں پربھارتی مظالم کا خاتمہ ہو جائیگا۔

تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، پاکستان نے بھی پہلے بھی بھارت کو عسکری محاذ پر چاروں شانے چت کر دیا ہے اور اب بھی اگر بھارت کوئی حر کت کر یگا تواس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ (ق) لیگ کے کامل علی آغانے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہو نا ہوگا (ق) لیگ کے ہزاروں کارکنان آج گور نر ہاؤس سے شروع ہونیوالے کشمیر مارچ میں بھر پور شر کت کریں گے ہم کشمیریوں کیساتھ ہے ہم بھارتی مظالم کے خلاف بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی نے کہا کہ کشمیر بنے گاپاکستان یہ صرف ہمارا ہی نہیں ہر کشمیری کا بھی نعرہ ہے بے گناہوں کے قاتل نر یندر مودی نے آرٹیکل370کو ختم کر کے جو سازش کر نے کی کوشش کی ہے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی اورآخر کار بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کرنا پڑے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور