شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب بارے بیان،چوہدری برادران بھی میدان میں آگئے،دفتر خارجہ کو مشورہ دے دیا 

شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب بارے بیان،چوہدری برادران بھی میدان میں ...
شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب بارے بیان،چوہدری برادران بھی میدان میں آگئے،دفتر خارجہ کو مشورہ دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بھائی ہے بلکہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی۔

اپنے  مشترکہ بیان میں مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، ہمارے جس طرح کے تعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ خود جا کر خاموشی سے بات کیوں نہیں کی گئی؟ یہ کون سی ڈپلومیسی ہے کہ گھر بیٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایسا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی جس کے بعد وضاحتیں جاری کرنی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر اصلاح کیلئے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو اس کو بھی مخالفت اور دشمنی سمجھا جاتا ہے یہ رویہ درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں پاکستانی آج سے نہیں بلکہ مدتوں سے وہاں روزگار کما رہے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ زرمبادلہ وہاں مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں، انشاء اللہ ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنائے گا،کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی برادر ممالک کے تعلقات میں خرابی پیدا کرے، اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔