ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قراردیدیا

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والے بیانات کو ملکی سالمیت پر ...
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کے خلاف سازش منتخب حکومت کے مینڈیٹ، جمہوریت کے خلاف سازش اور آئین شکنی ہوگی،کراچی سندھ کا حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا،تمام جماعتوں کو متفق ہو کر سندھ کے خلاف اس سازش کو ناکام کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےکہاکہ این ایف سی،پانی،گیس اوربجلی کامعاملہ ہو یاترقیاتی منصوبےمیں وفاق نےہمیشہ سندھ کےساتھ زیادتی کی ہے،سندھ کےساتھ نا انصافی برتنےوالوں کو کراچی کاکوئی دردنہیں بلکہ اپنےاپنےمفادات عزیزہیں۔انہوں نےسوال کیاکہ وفاق بتائےکہ گزشتہ کئی برسوں سےکراچی کاکون سامنصوبہ مکمل کرکے دیا ہے؟گرین منصوبہ ہو یا کوئی اورو منصوبہ کراچی کےلوگوں سےوفاق نے ہمیشہ کھوکھلے وعدے کئے ہیں،اس سے قبل کراچی کے جناح ہسپتال کو وفاق کی جانب سے چھیننے کی کوشش کی گئی جو کراچی کے ایک ہسپتال کو چلانے کے اہل نہیں وہ پورے کراچی کو کیا چلائیں گے؟ ۔