آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے محمد شہباز شریف کا خطاب 

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے محمد شہباز شریف کا خطاب 
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے محمد شہباز شریف کا خطاب 

  

جب بھارت نے 05اگست 2019کو پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، مظلوم کشمیریوں کی محصوری کا ایک سال بیت گیا ہے۔05اگست 2019کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا مظلوم کشمیروں پر ظلم و جبر کا ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی فوج نے کشمیر میں عوام کے خلاف ریاستی ظلم وبربریت کی انتہا کر دی ہے سری نگر فوج کے محاصرے میں ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کا نفاذ کر دیا ہے موبائل اور نیٹ سروس معطل کر دی گئی۔بھارتی فوج نے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کوکہا،  غاصب بھارتی فوجیوں نے چھاپے مار کر مختلف شہروں سے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔انڈیا ایک طرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے۔جبکہ دوسری طرف کشمیروں کو جبر و استبداد کا نشانہ بنا کر اپنی مرضی مسلط کر دی  ہے۔اقوام متحدہ اور او۔ آئی۔ سی۔ سمیت عالمی برادری گزشہ ایک سال سے کشمیریوں کے بے گناہ قتل عام پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر گزشتہ 73سالوں سے عمل نہیں ہوا، خود بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد میں تسلیم کیا تھا کہ کشمیریوں کو آزادانہ طور پر استصواب رائے کے ذریعے یہ طے کرنے کا حق دیا جائے گا کہ پاکستان کے ساتھ شامل ہوناچاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ، لیکن بھارت نے 73سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا اور دوسری طرف کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیر قانونی محاصرہ کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کوشہید کر دیا، حریت رہنما ؤں کو پابند سلاسل کیا گیا۔مودی کا خیال ہے کہ غیر جمہوری اور غیر انسانی اقدامات اور ظلم و جبر کے ذریعے کشمیر کو ہڑ پ کر لے گا لیکن نہتے وغیور اور بہادر کشمیریوں کی جدوجہد نے بھارت کے اس خواب کو چکنا چور کر دیا ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پورے پاکستان میں یوم استحصال منایا گیا کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کی گئی۔قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلا یا گیا سینیٹ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کی گئی۔حکومتی اراکین سمیت اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف و اپوزیشن رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کی طرف سے کشمیروں پر ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت کی گئی  اور اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا گیا اور مودی کو للکارا گیا۔کہ مقبوضہ کشمیر پر زبردستی قبضہ نہیں کر سکتے پاکستان میں نیا نقشہ منظور کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کی ہے سفارتی کوششیں بھی جاری رکھی ہیں۔قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ محمد شہباز شریف نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی دعوت پر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا اس موقع پر ان کے ساتھ سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، جمعیت علماء اسلام (ف)کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسد الرحمن اور احسن اقبال ایم این اے بھی تھے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے  تاریخی الفاظ ادا کیئے کہ جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے۔کشمیر کے لیے موثر سفارت کاری کی ضرورت ہے۔عملاً آگے بڑھنا ہوگا ایٹمی قوت کے باوجود کشمیریوں کامقروض ہے مودی نے آرٹیکل 35اے کا خاتمہ کرکے دنیا کو چیلنج دیا ہے خطے میں امن   تب ہوگا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی جس طرح پاکستان ایٹمی قوت بنا اسی طرح کشمیر بھی پاکستان بنے گا بھٹونے ایٹمی پاکستان کی بنیاد رکھی، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا آغاز کیا، محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ،دھمکیوں اربوں روپے کی پیشکش کو مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ محمد نواز شریف قوم تمام اداروں اور افواج پاکستان کو جاتا ہے اور انھوں نے کہا کشمیریوں کی قربانیوں پر انھیں سلام عقیدت پیش کرتاہوں حریت رہنماؤں علی گیلانی،یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق اور آسیہ اندرابی سمیت تمام حریت رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف یوم استحصال کے موقع پر محمد شہباز شریف نے ذمہ دار لیڈر کا ثبوت دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے اندر اور باہر مثبت کرداد اد اکیا اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت کی ہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن اپنی تمام تر توانائیاں کشمیریوں کی آزادی کے لیے صرف کیں، کشمیر ی عوام بھی ان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں محمد شہباز شریف کے تاریخی خطاب نے کشمیریوں کے دل جیت لیئے ہیں۔

مزید :

رائے -کالم -