سینیٹ، انسداد دہشتگری ترمیمی بل منظو ر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ میں انسداد دہشتگری ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کردیا گیا۔ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی جس پر چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔نشہ آور اشیا کی روک تھام سے متعلق نارکوٹکس ترمیمی بل 2020 ایوان میں ہیش کردیا گیا بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا اور ایوان کی منظوری کے بعد چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
سینیٹ