سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

    سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک کمیٹی کا اجلاس جمعرات  ہوا۔  چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ  نے  سی پیک پر کابینہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔سی پیک سے متعلق بریفنگ میں 10 وفاقی وزیروں اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔   اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک   نے بتایا کہ کمیٹی  نے  سی پیک سے متعلق منصوبوں پر جاری پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تمام وفاقی وزراء نے سی پیک کے منصوبوں کو کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔سی پیک کی کامیابی کیلئے مختلف اقدامات اور ترجیحات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔، چیئرمین سی پیک   نے کہا کہ  وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے  اگلے مرحلے میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی دونوں شعبوں کو بھرپور ترجیح دی جائے گی،گوادر انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کو سی پیک  کی ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، ثور ڈیم سے گوادر شہر کو 5 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے منصوبے کا فیز 1 مکمل ہوگیا ہے، صنعتی تعاون کے تحت، فیصل آباد میں پہلے سی پیک  اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد جنوری میں رکھا گیا تھا ، ڈھابیجی ، سندھ اور رشکئی  خیبر پختونخوا کے خصوصی معاشی زون کے قیام کے سلسلے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہاکہ سی پیک کے سفر میں ہم جوں جوں آگے بڑھتے جائیں گے صنعتی تعاون میں اضافہ ہوتا جائے گا، سی پیک کے  اگلے مرحلے میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی دونوں شعبوں کو بھرپور ترجیح دی جائے گی،زراعت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دونوں شعبوں کے لئے سی پیک  فریم ورک کے تحت نئے مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں،گوادر انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کو سی پیک  کی ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے،
عاصم سلیم

مزید :

صفحہ اول -