پاکستان کومضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، چودھری سرور

 پاکستان کومضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح ؒکے افکار کے مطابق پاکستان کومضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔پاکستان کا یہ یوم آزادی کشمیر کی آزادی کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ عنقریب اللہ کے فضل و کرم سے فتح اور آزادی ان کے نصیب میں لکھی جارہی ہے۔ پوری دُنیا جو آج ذہنی طور پرتزبذب اور فکری اعتبار سے گومگو کی صورت میں مبتلا ہے اس بات کو تسلیم کرے گی کہ کشمیریوں کی آزادی ان کا حق ہے۔ گور نر ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان دُنیا کا وہ واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے بھی اَمن اوراصول پسندی کی نہ صرف حمایت کرتا ہے بلکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت بھی کرتا ہے۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -