یوم آزادی پر منچلوں سے نمٹنے کیلئے اہم سڑکوں پر پولیس تعینات

  یوم آزادی پر منچلوں سے نمٹنے کیلئے اہم سڑکوں پر پولیس تعینات

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر شہر کی سڑکوں پر ون ویلنگ ہوائی فائرنگ سمیت دیگر ہلہ گلہ کو روکنے کے لئے شہر کے اہم مقامات پر پولیس دستے تعینات کردئیے ہیں۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر تعینات کئے جانے والے پولیس دستوں میں لاہور پولیس کے 5 ہزار اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پولیس تعینات

مزید :

صفحہ آخر -