پاکستان کیساتھ شراکت داری رہے گی، چین

پاکستان کیساتھ شراکت داری رہے گی، چین

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ پاکستان کا ہمیشہ مضبوط شراکت دار اور قریبی دوست رہے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ نے  اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور اداروں کی کوششوں سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔یاؤجنگ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت چین کے لئے پاکستان کی مدد اور تعاون کو بھی سراہا۔ اس موقع پر قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین محمد افضل نے کہا کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ 

 چین

مزید :

صفحہ آخر -