آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستانیوں   کو جشن آزادی کی مبارکباد

  آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستانیوں   کو جشن آزادی کی مبارکباد

  

اسلام آباد (خصوصی  رپورٹ)پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پہ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر شا نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا:"میں آج پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یوم آزادی کے جشن میں شامل ہوں۔اس 73 سالہ آزادی کے عرصے میں پاکستان ایک قوم کی حیثیت سے ابھرتا رہا ہے اور آسٹریلیا اس پورے عرصے میں پاکستان کا ایک مستحکم دوست رہا ہے۔ دولت مشترکہ ممالک کی حیثیت سے ہماری بہت سی اقدار یکساں ہیں جن میں جمہوریت کی بالادستی اور قواعد پر مبنی نظام شامل ہیں۔آسٹریلیا کو فخر ہے کہ وہ ایک مضبوط، آزاد اور خوشحال ملک کی تعمیر میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -