متحدہ عرب امارات اْمت مسلمہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے اسرائیل سے معاہدے پر نظرثانی کرے، سراج الحق

   متحدہ عرب امارات اْمت مسلمہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے اسرائیل سے ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے متحدہ عرب امارات پر زور دے کہ وہ اْمت مسلمہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے اسرائیل سے معاہدے پر نظرثانی کرے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ انتخاب جیتنے کے لیے امت مسلمہ پر شب خون مارا ہے، مگر انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ قبلہ اول، مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین سے مسلمان اور فلسطینی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مسجد اقصیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اسراء و معراج ہے۔ اس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ناقابل قبول ہے اور ناقبول رہے گا۔ لہٰذا امت مسلمہ اور پاکستانی عوام اور ہر انصاف پسند انسان اسرائیلی ریاست کو استحکا م دینے کے لیے اس سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتی ہے۔ 

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -