زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

  زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں مزید شواہد عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ خیال رہے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر 10 اگست کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اسلام آباد احتساب عدالت نے نیب کے گواہان یکم ستمبر کو طلب کر رکھے ہیں۔ واضح رہے پارک لین ریفرنس جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سے ایک کرپشن کیس ہے جس میں آصف زرداری سمیت 25 شیئر ہولڈرز تھے۔ کیس میں نیشنل بینک کے سابق صدور سمیت مختلف گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

ضمنی ریفرنس 

مزید :

صفحہ آخر -