حریت رہنماوں و دیگر جماعتوں کا  14 اگست جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

 حریت رہنماوں و دیگر جماعتوں کا  14 اگست جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

  

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے، کْل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر جماعتوں نے 14 اگست کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منانے اور اس دن وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منایا جائے۔

سید علی گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -