15ستمبر سے سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ7ستمبر کو کریں گے، شفقت محمود
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ7ستمبر کو کریں گے، ابھی سکول نہیں کھول سکتے، جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہواجس میں سکولوں میں نظام تعلیم، فیس اور سکول کھولنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ابھی سکول نہیں کھول سکتے جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ 7ستمبر کو این سی اوسی کا اجلاس بلایا جائے گاجس میں 15ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبر صداقت عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ سکول اپنی مرضی سے فیس کا تعین بھی کرلیتے ہیں۔پرائیویٹ سکولوں کی فیس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہمارے ملک میں اس وقت تین نظام تعلیم موجود ہیں۔ انگلش میڈیم سکولز کی تعداد60سے 70لاکھ ہے۔ملک میں کم فیس والے اگر سکول ہیں تو سرکاری سکول ہیں۔70فیصد بچے سرکاری سکول میں پڑھتے ہیں۔ تیسرا طبقہ مدارس ہے جہاں آٹھوین جماعت کے بعد بچے پڑھتے ہیں۔
شفقت محمود