فنڈنگ کیس،حافظ عبدالرحمان مکی اور حافظ اسلام کی ضمانت پررہائی کا حکم 

 فنڈنگ کیس،حافظ عبدالرحمان مکی اور حافظ اسلام کی ضمانت پررہائی کا حکم 

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃسے تعلق اور غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں حافظ عبدالرحمان مکی اور حافظ اسلام کی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کوضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال اور مسٹر جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ نے کالعدم جماعت الدعوۃکے حافظ عبدالرحمن اور حافظ اسلام کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ لاہور کی انسدد دہشت گردی کی عدالت نے رواں سال18 جون کو پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اورحافظ اسلام کو ایک سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔کالعدم جماعت الدعوۃکے ان رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی ساہیوال نے غیر قانونی فنڈنگ اور دہشت گروں کی مالی معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا،جس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 لاہورکے جج اعجاز احمد بٹر نے انہیں مذکورہ سزاسنائی تھی،اپیل کنندگان کی طرف سے موقف اختیارکیاگیا کہ انہیں بلاجواز اس مقدمہ میں ملوث کیا گیاان کے خلاف کوئی شہادت موجود نہیں اور نہ ہی کوئی پرائیویٹ گواہ پیش کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے حقائق کو نظرانداز اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر انہیں سزائیں سنائیں۔

 فنڈنگ کیس

مزید :

صفحہ آخر -