ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھراور فیصل کھوکھر، شفیع کھوکھر سمیت 5  ملزموں کی ضمانت منظور

 ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھراور فیصل کھوکھر، شفیع کھوکھر سمیت 5  ملزموں ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پر نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کا مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھراور فیصل کھوکھر، شفیع کھوکھر سمیت 5 افراد کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست50،50 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض 27اگست تک منظورکرلی ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر ملزموں کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے سے متعلق تھانہ چوہنگ پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے مقدمے میں نامزد کیا گیاہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست قبل از گرفتاری ضمانت منظورکی جائے،عدالت نے ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

 ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -