فنڈزکرپشن کیس، سہیل ظفر چھٹہ کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

فنڈزکرپشن کیس، سہیل ظفر چھٹہ کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے گجرات پولیس فنڈز میں خورد برد اور کرپشن کے کیس میں سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چھٹہ کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی،عدالت نے سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل بنچ نے سہیل ظفر چھٹہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست ضمانت میں چیئرمین  نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے حقائق کے برعکس ریفرنس بنایا گیا ہے۔کرپشن کا الزام لگا کر نیب حکام گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ درخواست گزار انکوائری میں شامل ہوناچاہتاہے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -