لیہ: ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کااجلاس  محرم الحرام کے حوالے سے اہم فیصلے

  لیہ: ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کااجلاس  محرم الحرام کے حوالے سے اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لیہ(نمائندہ پاکستان)محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران اخوت،بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی ایسے اسلامی (بقیہ نمبر2صفحہ12پر)
تعلیمات سے عوام کوبہرہ ورکرناوقت کاناگزیرتقاضہ ہے۔ علماء کرام اپنے خطبوں اورتقاریرمیں روادری اوربرداشت کادرس دے کر امن عامہ کی فضاء کوبرقراررکھنے میں اپناکرداراداکریں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ،ڈی پی او محمدحسن اقبال،پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا،اے ڈی سی جی اشفاق سیال،اسسٹنٹ کمشنر زنیااحمدمغل،محمدسمیع ملک،سلیمان لون،ڈی او ایمرجینسی ڈاکٹر سجاد احمد،علی نیاز جکھڑ،صلاح الدین گیلانی، طلحہ زبیر،قاری کفایت اللہ، سید ثقلین زیدی،نیر عباس شاہ ایڈووکیٹ،حاجی مختار حسین،شیخ کمال الدین،سید فضل حسین شاہ،سید عملدار حسین شاہ، سجاد حسین زیدی،قاری عمر حیات باروی،غلام رضارضوی،محمود احمد عثمانی،قاری محمداشرف حنیفی،عبدالروف،تسلیم خان،،قاری فدالرحمان،مہر محمد اقبا ل سمرا،رانا اعجازسہیل،محمد رمضان کھنڈ،فیض رسول،الطاف حسین شاہ،محمداشرف چشتی،سید علی رضاشاہ،محمدلطیف،ملک مظفراقبال دھول موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پاکستان امن کے نام پرحاصل کیاگیاتھااورپرامن فضاء معاشروں کی تعمیروترقی اورخوشحالی میں بنیادی مقام رکھتی ہے انہوں نے منتظمین پر زور دیا کہ دوران مجالس و جلوس وددیگر تقریبات میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں غفلت و کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سمیت جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی اور ضروری تعمیرومرمت کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ سی اوکو جوابدہ ہونا پڑے گا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں اتفاق اوربرداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے اوراس فضاء کوپروان چڑھانے کے لئے ہرمحب وطن پاکستانی کواپنااپناکرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ نشیب کے علاقوں میں منعقدہونے والی مجالس کی سیکورٹی اور طبی سہولت کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدحسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ممبران امن کمیٹی حکومتی ہدایات پرعمل اور اور وقت کی پابندی کو یقینی بنا کر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سپورٹ کریں۔اجلاس سے پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاو ا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے مقدس ایام امن بھائی چارئے،حق گوئی اور صبرو ایثار کا درس دیتے ہیں جن پر عمل پیراہوکر ہم وطن عزیز کو امن کاگہوارہ بناسکتے ہیں۔
مقدس ایام