بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے اشتعال انگیزی سے گریز کیاجائے، راجہ بشارت 

بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے اشتعال انگیزی سے گریز کیاجائے، راجہ ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر)   صو با ئی و زیر قا نو ن ر ا جہ بشا رت نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک اور اسلا م د شمن عنا صر کے عزا ئم کو نا کا م بنا نے کے لیے حکو مت علما ء کرا م اور امن کمیٹی کے ارا کین کو مل کر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔ان خیا لا ت کا ا ظہا ر انہو ں نے کیبنٹ کمیٹی بر ا ئے امن و اما ن کے اجلا س میں ملتان ڈ و یڑن کے افسران اور ارا کین امن کمیٹی سے و یڈ(بقیہ نمبر3صفحہ12پر)

یو لنک کے ذ ر یعے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ ویڈ یو لنک اجلا س میں ایڈ یشنل آ ئی جی جنو بی پنجا ب ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی، کمشنر ملتان شان الحق، آر پی او وسیم خان سیال، ڈی سی ملتان عامر خٹک،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی اور ترجمان پنجاب حکومت سبین گل نے شرکت کی جبکہ ملتان امن کمیٹی کے ارکان مولانا حنیف جالندھری، فاروق خان سعیدی، علی رضا گردیزی، مظہر گیلانی، شفقت حسنین بھٹہ، مزین چاون،مولانا خالد محمود ندیم، مولانا عبد الحق مجاہد،خانیوال وہاڑی اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز اور اراکین نے امن کمیٹی کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت کی۔صو با ئی وزیر قانون را جہ بشارت نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے علمائے کرام اور اراکین امن کمیٹی کا کردار بہت اہم ہے،مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے حکومت کسی فرد یا گروہ کو مذہبی شدت پسندی اور منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔کمشنر ملتان ڈویڑن شا ن الحق نے کہا کہ ملتان ڈویڑن میں مثالی امن کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر متحد ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ضابطہ اخلاق کی پابندی کے لئے علما اور اراکین امن کمیٹی سے تعاون کریں۔انہو ں نے کہا کہ ملتان ڈویڑن میں ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی اور روشنی کے بہتر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔تما م امن کمیٹی کے ارا کین،علما ء کرا م اور شہری حکو مت کا سا تھ د یں تو ہمارا کا م آ سان ہو جا ئے گا۔اس مو قع پر ملتان ڈ و یڑن کی انتظا میہ اور امن کمیٹی کے ارا کین نے کیبنٹ کمیٹی کو اپنے بھر پو ر تعا ون کا یقین دلا یا۔

راجہ بشارت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -