مظفرگڑھ:نائب صدر ڈسٹرکٹ بار  پرحملہ،ملزم بدستور آزاد، وکلاء کا احتجاج

مظفرگڑھ:نائب صدر ڈسٹرکٹ بار  پرحملہ،ملزم بدستور آزاد، وکلاء کا احتجاج

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے نائب صدر عمر بن غفور تشدد کیس تاحال التواء  کا شکار ہے ایوان عدل کا (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

گیٹ صدر بار مظفرگڑھ ملک ارشد بھٹی،جنرل سیکرٹری زبیرخان سہرانی اور وکلاء برادری نے بند کردیا. اس موقع پر صدر بار مظفرگڑھ ملک ارشد حسین بھٹی نے کہا کہ پولیس کی روایتی بے حسی کی وجہ سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کی گرفتاری نہ کی گئی تو پنجاب بھر کے وکلاء  برادری کو احتجاج کی کال دی جائے گی اور دما دم مست قلندر احتجاج کیا جائے گا.اس موقع پر چیئرمین پنجاب وکلاء  محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, پاسبان لائرز فورم کے صدر عصمت  نیاز خان سہرانی ایڈووکیٹ،چیئرمین پاسبان لائرز فورم،جنید نواب بھٹہ،سجاد گشگوری ایڈووکیٹ، طارق دستی ایڈووکیٹ، مظہرخان دستی ایڈووکیٹ،شفیق ملانہ ایڈووکیٹ،آصف رسول بھٹی ایڈووکیٹ، بلال بھٹہ ایڈووکیٹ،عمیر قریشی ایڈووکیٹ،میاں معظم مرالی ایڈووکیٹ،نواز خان سہرانی ایڈووکیٹ،میاں معین ایڈووکیٹ، میاں نجم الحسن ایڈووکیٹ,رانا واجد علی ایڈووکیٹ,،سید تصدق بخاری سابق صدر بار مظفرگڑھ، عبدالقیوم دستی سابق صدر بار مظفرگڑھ،محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ،محمد وقاص ایڈووکیٹ،ملکہ منیر حسین ماڑھا ایڈووکیٹ صدر جسٹس اینڈ پیس لائرز فورم و دیگر موجود تھے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -