جمعیت علمائے اسلام (س)ضلع راجن پور کی مجلس عاملہ، شوری کااہم اجلاس جشن آزادی کے حوالے سے فیصلے

    جمعیت علمائے اسلام (س)ضلع راجن پور کی مجلس عاملہ، شوری کااہم اجلاس جشن ...

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلا م س ضلع راجن پور کی مجلس عاملہ و شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر قاری(بقیہ نمبر4صفحہ12پر)

 عتیق الرحمن ارشد کے ہوا اجلاس میں میں بحثیت مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے سرپرست اعلیٰ جامعہ شیخ درخواستی کے مہتمم پیر رحمت الرحمن درخواستی نے شرکت کی، اجلاس میں تمام تحصیلوں سے عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر قاری عتیق الرحمن ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں اسلامی نظام کے لیے جدوجہد جار رکھے گی،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آج ملک بھر میں 14اگست یوم پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی۔ تمام علماء کرام اور ائمہ کارکنان کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرکے پاکستان کے تحفظ و سلامتی شہدا پاک فوج و پولیس اور پاکستان کی آزادی کے لیے قربانیاں دینے والوں کیلیے اجتماعی دعا کریں۔ اور پرچم کشائی اور استحکام پاکستان سیمنارز اور ریلیوں کا انعقاد کریں۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کو ضلع راجن پور کے تمام تحصیلوں،قصبات میں منظم فعال کیا جارہا ہے۔ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی پرزورمذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا جمعیت علمائے  اسلام نے پنجاب اسمبلی کے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری کی حمایت کردی ہے نہوں نے کہا اس بل سے ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ قابل اعتراض توہین امیز مواد اور کتابوں کی اشاعت کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ اور اس ایکٹ کے ذریعے محرم الحرام میں مثالی امن قائم ہوگا۔ حکومت کا تاریخ ساز اقدام اور قابل تحسین عمل ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے سرپرست اعلیٰ جامعیہ شیخ درخواستی کے مہتمم پیر رحمت الرحمن درخواستی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام کے کارکنان اور عہدیداران محرم الحرام امن وامان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا ضلع راجن پور امن کا گہوار ہ ہے۔ اجلا س سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سیف الرحمن بھٹی تحصیل جامپور سے مفتی محمد مشتاق، مولانا عبدالحئی عابد، مولانا سید توقیر شاہ، قاری عبدالقیوم، مولانا ثناء اللہ سابقی، حاجی خادم حسین قریشی،قاری محمد رفیق، تحصیل راجن پور سے مولانا ابوبکر درخواستی، قاری محمد یوسف، مولانا عبیداللہ، مولوی اسماعیل گبول، قاری محمد زبیر، قاری عبدالحمید، مولانا اسلم بھٹی، حاجی عبدالعزیز بھٹی، تحصیل روجھان سے مولانا عبدالوہاب، مولانا سیف اللہ، مولانا محمد عمر مزاری، حاجی اللہ جوایا سومرہ کونسلر، محمد یٰسین سومرہ، مولانا محمد قاسم عمرکوٹ، قاری اللہ بخش، سردار مجاہد خان مزاری ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔اختتامی دعا حضرت پیر سیف الرحمن درخواستی کے جانشین پیر رحمت الرحمن درخواستی نے کرائی۔ دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللہ تعالیٰ وطن پاکستان کے تحفظ و سلامتی،شہدا ء پاک فوج وپولیس کی قربانیوں کو اللہ قبول فرمائے او ر وطن پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ 

اہم فیصلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -