2روزہ مینگو فیسٹول رسیلی باتوں،میٹھے جذبوں کیساتھ اختتام پذیر

  2روزہ مینگو فیسٹول رسیلی باتوں،میٹھے جذبوں کیساتھ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر) اسلام آباد کے سینٹورس مال میں تیسرے سالانہ دو روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کامیابی سے کیا گیا۔ دو روزہ مینگو 
(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

فیسٹیول 2020 کے آخری روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئر مین سردار تنویر الیاس خان، ایم این ایس زرعی یونیورسٹی،ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تھے۔دو روزہ مینگو فیسٹیول کے اختتام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ نے کہاکہ زرعی یونیوسٹی، ملتان ہر سال مینگو فیسٹیولزکا انعقاد کرواتی ہے جس کی وجہ سے آم کی دوسرے پھلوں کی نسبت ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ نظر آیا ہے۔ہمیں آم، سیب، کیلا، کھجور اور سبزیوں کی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہائی کراپ پروڈکشن ٹیکنالوجی پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یورپ نے ٹیکنالوجی کو اپنایااور کامیابی حاصل کی ہمیں بھی پرانے اور روایتی طریقوں کو چھوڑ کر نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہیے۔  انہوں نے کہاکہ ہمارے آم کے باغوں میں کام کرنے والی مالی ان پڑھ اورجدید ٹیکنالوجی سے ناواقف ہیں جس وجہ سے پیداوار کم ہو تی ہے۔ آم کی پیداوار کو بڑھا نے کیلئے پہلے آم کی نرسری تیار کریں جو کہ لیبارٹریز سے منظور شدہ ہو تب ہی آم کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔ ہمیں ایسی آم کی اقسام کاشت کرنی چاہیے کہ جس کی مارکیٹ میں مانگ زیادہ ہو۔ آم میں ویلیو ایڈیشن کیلئے کوالٹی اور اس کی پیکجنگ بہت معنی رکھتی ہے۔مینگو فیسٹیول کے اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ اگر ہمیں ترقی چاہیے تو ہمیں روائتی طریقوں سے ہٹ کر ہائی ویلیوز کراپ کی طرف جانا ہو گا۔پاکستان کی آبادی بڑھ رہی ہے جبکہ زرعی رقبہ کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوالٹی اور مٹھاس پاکستانی آم میں ہے وہ دنیا میں اور کہیں بھی نہیں ہے۔ پاکستانی آم کی کوالٹی اور ذائقے کی اہمیت کا اندازہ اس طرح سے کیا جا سکتا ہے کہ چین میں 4پاکستانی آم کی قیمت30ڈالر تک ہے۔حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستانی آم کے کاشتکار زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آم کی فصل کے پیداواری رقبے کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ ہمیشہ کاشتکاروں کے نمائندے اور سپورٹر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا ء کی وجہ سے زرعی یونیورسٹی ملتان اس سال ملتان اور لاہور میں مینگو فیسٹیولز کا انعقاد نہیں کروا سکی لیکن حالات کے کچھ بہترہونے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سینٹورس مال اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کامیابی سے کروا دیا گیا ہے۔ مینگو فیسٹیول کے سینٹورس مال اسلام آباد میں منعقد کروانے کا سہرا مکمل طورپر چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیا س خان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ا س مینگو فیسٹیول کے توسط سے خطے کے آم کے باغبانوں اور کاشتکاروں کو مزید فائدہ حاصل ہو سکے گا اور ان کے آم کیلئے نئی منڈیاں اور نئے راستے کھل سکیں۔ سینٹورس مال اسلام آباد میں منعقدہ مینگو فیسٹیول2020کے دونوں دن جڑواں شہروں کی عوام الناس اور خاص طور پر فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مینگو فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد آم کی فصل کو فائدہ دینے کے ساتھ ساتھ جڑواں شہریوں کیلئے تفریحی کا موقع پیدا کرنا بھی تھا۔
افتتاح پذیر