نشتر:ایم ایس کے فیس بک اکاؤنٹ پر غیر  اخلاقی تصاویر اپ لوڈ ہونیکا انکشاف

نشتر:ایم ایس کے فیس بک اکاؤنٹ پر غیر  اخلاقی تصاویر اپ لوڈ ہونیکا انکشاف

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  ملتان کے سب سے بڑے نشتر ہسپتال کے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

 ایم ایس کے فیس بک اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر طبی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے ایم ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کے فیس بک اکاؤنٹ پر غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ ہوئیں ہیں۔جسکو دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا ہے اس طرح کی حرکات سے ملازمین کا مورال ڈاؤن ہوتا  ہے۔واضح رہے گزشتہ سال بھی مذکورہ ہسپتال کے  ایم ایس کے فیس بک اکاؤنٹ پر اسی طرح کی تصاویر اپ لوڈ ہوئی تھیں۔جبکہ نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق یہ فیس بک اکاؤنٹ انکا نہیں ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -