پی ایم اے ملتان:انتخابات کیلئے3670ووٹرز کی رجسٹریشن 

پی ایم اے ملتان:انتخابات کیلئے3670ووٹرز کی رجسٹریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   ملتان (وقا ئع نگار) پی ایم اے ملتان کے انتخابات میں،3670 ووٹرز نے رجسٹریشن کروا لی،اعتراضات جمع کروانے کی تاریخ ختم,243 اعتراضات جمع،15 اگست کو فائنل ووٹر لسٹ جاری کر دی جائیگی تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
 کے سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن 8 اگست دن بارہ بجے ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد جنرل سیکرٹری پی ایم اے ملتان ڈاکٹر رانا خاور کی جانب سے رجسٹرڈ ووٹرز کی پہلی لسٹ جاری کر دی گئی تھی جس کے مطابق 3670 ووٹرز نے رجسٹریشن کروا لی تھی تاہم گزشتہ روز ووٹر لسٹ پر 13 اگست دن بارہ بجے تک اعتراضات وصول کئے گئے جس دوران مختلف ہسپتالوں اور مراکز صحت کے 243 ڈاکٹروں کی جانب سے اعتراضات جمع کروائے گئے اس حوالے سے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور کا کہنا تھا کہ اعترضات دور کر کے کل 15 اگست بروز ہفتہ کو رجسٹرڈ ووٹرز کی فائنل لسٹ جاری کر دی جائیگی۔
رجسٹریشن