تحصیل لیاقت پور میں شجرکاری مہم کا افتتاح، شہری، تنظیمیں ملک کوسرسبز بنانے میں کردار ادا کریں، عامر نواز خان اوردیگر کاتقریب سے خطاب

  تحصیل لیاقت پور میں شجرکاری مہم کا افتتاح، شہری، تنظیمیں ملک کوسرسبز ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری (معدنیات) سردار عامر نواز خاں ایم پی اے نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں حکومتی اداروں کے علاوہ عام شہری اور تنظیمیں بھی شجر کاری کو فروغ دے کر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

 ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں کردار ادا کریں گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول چک نمبر 21 عباسیہ تحصیل لیاقت پور میں وزیراعظم کے گرین اینڈ کلین پاکستان ویڑن کے تحت محکمہ تعلیم کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودے لگا کر ان کو پروان چڑھانا صدقہ جاریہ ہے تعمیر وطن گروپ کے رہنما سابق ایم پی اے چودھری محمود احمد نے کہا کہ درختوں کی مسلسل کٹائی سے گرمی و آلودگی بڑھ رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ پھل اور سایہ دار درخت لگائے جائیں انہوں نے سکول تک سڑک کی تعمیر اور نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی اعلان کیا تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر محمد ارشد وٹو،ز ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آسیہ تسلیم انور نے بھی خطاب کیا مختلف سکولوں کے طلباء  طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلوز، اور پیش کیں اس موقع پر ہیومن اپیل کی کوآرڈینیٹر رخسانہ مبارک، سابق وائس چیئرمین بلدیہ آصف رشید رحمانی کے علاوہ چودھری شفقت محمود، محمد افضل ساہی، رانا خلیل احمد، وفا سلیم تسکین، تسلیم آصف بھٹی، رابعہ سلطانہ،محمد ارشد اے ای اوز، ہیڈ ٹیچرز اور معلمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد میں تمام مہمانوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیاہے۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -