جشن آزادی: حکومت اور عوام ایک پیچ پر ہیں، شیخ احسن رشید 

 جشن آزادی: حکومت اور عوام ایک پیچ پر ہیں، شیخ احسن رشید 

  

  ملتان (نیوز رپورٹر) حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز وز واش کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں اس موقع پر ہمیں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے اگر 14اگست کو ہر پاکستانی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 ایک جھنڈ ا لہرائیں تو بھارت کو اعصابی شکست کا شکار کیا جا سکتا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی دفاع کیلئے قربانیاں دینے والی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم سرحدوں کے محافظوں کوہمیشہ سلام پیش کرتے رہیں گے اور انکے شانہ بشانہ رہیں گے۔جشن آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں شیخ احسن رشید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت اور عوام جشن آزادی کے موقع پر ایک پیج پر ہیں اور پوری قوم کا جذبہ قابل دید ہے بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جو ناصرف پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری لاک ڈاون کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں جشن آزادی کے موقع پر اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ ہم کشمیر یوں کے حقوق کے لئے انکے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی،امن قیام کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں آج کے دن اس بات کا بھی عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے خطے کے غریب لوگوں کی مدد کرنے میں کوشاں رہیں گے اس حوالے سے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز وز واش نے ہمیشہ غریب اور مستحق لوگوں کی سرپرستی کی ہے کرونا وائرس کی وباء  کے دوران بھی ہم نے خدمت کے جذبے کے تحت کام کیا ہے ہم یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ 14اگست کے موقع پر حکومتی احتیاطی تدابیر کو اپنائیں گے ماسک،سینٹائزر کا استعمال کریں گے۔شیخ احسن رشیدنے عوام سے یہ بھی اپیل کی وہ جشن آزادی کے موقع پر ملک کی سالمیت اور استحکام اور ترقی کیلئے اپنا اپنا کر دار ادا کریں۔

شیخ احسن رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -