غیرملکی پارٹی فنڈنگ معاملہ، سکروٹنی کمیٹی نے کارروائی مکمل کرلی 

  غیرملکی پارٹی فنڈنگ معاملہ، سکروٹنی کمیٹی نے کارروائی مکمل کرلی 

  

  اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے کارروائی مکمل کرلی، سترہ اگست تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گی۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور اور درخواستگزار اکبر ایس بابر سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کی جانب سے سکرونٹی کمیٹی کی کاروائی پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے 18 ملکی اور 6 غیر ملکی اکاونٹس کی تفصیلات ہم سے شیئر نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے کہاکہ ہم سکرونٹی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔

 فنڈنگ معاملہ

مزید :

صفحہ آخر -