محکمہ جنگلی حیات کراچی نے گھر میں رکھے گئے شیر تحویل میں لے لیے

محکمہ جنگلی حیات کراچی نے گھر میں رکھے گئے شیر تحویل میں لے لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ جنگلی حیات نے کراچی کے علاقے گلشن حدید کے گھر میں رکھے گئے  شیر تحویل میں لے لیے محکمہ جنگلی حیات سندھ کے چیف کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق تحول میں لیے گئے شیروں کو کراچی چڑیاگھر منتقل کیاجائیگا اور شیروں کے کھانے پینے کا خرچہ بھی مالکان چڑیا گھر کو دیں گے جاوید مہر کے مطابق اگر مالک ایک ماہ میں یہ شیر فروخت نہیں کرپایا تو تمام 6 شیر سرکاری ملکیت ہوجائیں گے چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شہری زوہیب نے ڈیڑھ سال قبل لاہورکے کسی شخص سے شیرکے بچے خریدے تھے اور انہیں پنجروں میں شیروں کی فارمنگ اورکاروبارکی نیت سے رکھا گیا تھا۔
شیر تحویل 

مزید :

صفحہ آخر -