4 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  پر تیزی سے کام جاری   حکام سی پیک اتھارٹی

   4 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  پر تیزی سے کام جاری   حکام سی پیک اتھارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آن لائن)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 7.6 ارب ڈالر کی لاگت سے 4 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی3415 میگاواٹ گرین انرجی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ ملک میں شہریوں کو سستی اور گرین انرجی فراہم کی جا سکے۔کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 1124 میگاواٹ، سکی کناری منصوبے سی847 میگاواٹ، آزاد پتن سے 700 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ان پن بجلی گھروں کی تعمیر سے بجلی کے بحران کے خاتمہ اور صنعتی ترقی و معاشی بحالی میں اہم قدم ثابت ہو گا۔ ان منصوبوں سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہو گی بلکہ ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرآ رہے ہیں۔ 
حکام سی پیک اتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -