ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ سے تجاوز کر گئی

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ سے تجاوز کر گئی

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ سے تجاوز کر گئی، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ سے تجاوز کر گئی، ملک بھر میں تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔مذکورہ اعداد و شمار بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سامنے آئے ہیں جس کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے تیزکر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ ووٹرز آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔گزشتہ کچھ ماہ سے کرونا وائرس کی وجہ سے معاملات التوا کا شکار تھے تاہم اب معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنرز اور نادرا کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 ووٹرز 

مزید :

صفحہ آخر -