وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کا ہر دن پہلے سے بہتر ہوگا، مسرت جمشید

وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کا ہر دن پہلے سے بہتر ہوگا، مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم جشن آزادی اس تجدید عہد اور عزم کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور کسی کو بھی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا،انشااللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا ہر دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوگا اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے قوم کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔اس دن ہم عہد کریں کہ ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ آج پاکستا ن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرنا ہو گی تاکہ عالمی سطح پرپاکستان کا نام بلند ہونے کے ساتھ ساتھ عزت و وقار کی علامت ہو۔
 مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -