مسجد کا تقدس پامال کرنے پر گلوکاربلال سعیدسمیت دیگرکیخلاف مقدمے کا حکم 

  مسجد کا تقدس پامال کرنے پر گلوکاربلال سعیدسمیت دیگرکیخلاف مقدمے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر گلوکاربلال سعیدسمیت دیگرکے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیاہے،عدالتی تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ ایس ایچ اوتھانہ اکبری گیٹ تھانہ اندراج مقدمہ کی درخواست موصول کے بعد اپنا فرض ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں، عدالت میں بلال سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اوقاف کی اجازت کے بعد وزیر خان مسجد میں ریکارڈنگ کی گئی، ریکارڈنگ کی اجازت کے لئے 30 ہزار روپے فیس بھی ادا کی گئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں، ملزم بلال سعید سوشل میڈیا پر وزیر خان مسجد کے معاملے پر غیر مشروط معافی بھی مانگ چکے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست بلاجواز قرار دے کر مسترد کی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے،عدالتی تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ پولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر عدالت میں پیش کی جانے متعلقہ ایس پی کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ محکمہ اوقاف کی درخواست پر بلال سعید، صبا قمر، احمد وقاص سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، پولیس رپورٹ میں محکمہ اوقاف کے ملوث افسروں کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی جاری ہونے کا بھی بیان دیا گیا ہے، قبل ازیں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ اکبری گیٹ پولیس واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کرنے کے لئے 5 روز کی مہلت مانگنے پربرہمی کا اظہارکیا،فاضل جج نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر2 بجے تک متعلقہ ایس پی کی رپورٹ نہ آنے پر تھانہ اکبری گیٹ تھانے کے تمام افسروں کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او سمیت دیگر افسروں کی تنخواہیں کی قرقی کا حکم بھی دیا جائے گا، مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ فاضل جج نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی تھی،کچھ دیر بعد کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، قصور واروں کے تعین کے لئے ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف معاملے کی تحیق کر رہے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ رپورٹ پیش کرنے کے چار یا پانچ دن کی مہلت دی جائے،جسے عدالت نے منظورنہیں کیا اور مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے، درخواست گزار سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد کا تقدس پامال کیا، مسجد کی توہین اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں، مسجد کے اندر ڈانس اور گانا عکسبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے، صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف، کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
 مقدمے کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -