وفاق سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے آئینی آپشنز کا جواب دے،نیئر حسین 

 وفاق سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے آئینی آپشنز کا جواب دے،نیئر حسین 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کیلئے آئینی آپشنز کے بیان پر وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کو پارلیمنٹ طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اٹارنی جنرل کو کراچی کیلئے آئینی آپشنز کے بیان پر وضاحت کیلئے پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ اٹارنی جنرل کی وزیراعظم سے کیا بات ہوئی جو چیف جسٹس سے بھی مخفی رکھی گئی وفاقی حکومت سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے بارے میں آئینی آپشنز کا جواب دے۔ انہوں نے کہاکہ تمام آئینی انتظامی معاملات پر مستقل حل کا مرکز اور منبع صرف پارلیمنٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین میں ہر ادارے کی حدود و قیود کا تعین وضاحت اور صراحت سے درج ہے،وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کیخلاف اقدام عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہوگا۔این ڈی ایم اے کی ہنگامی صورت حال میں ہر جگہ مددگاری اور زمہ داری فرض ہے،سیاسی قیادت اور سیاسی حکومتوں کی کارکردگی کے فیصلے عوامی عدالتوں سے ہوتے ہیں۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -