پاکستان کا 73واں یوم آزادی آج ملی جوش و خروش کیساتھ منا یا جائیگا

پاکستان کا 73واں یوم آزادی آج ملی جوش و خروش کیساتھ منا یا جائیگا

  

 اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور( سٹاف رپورٹر،جنرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر،این این آئی)پاکستان کا 73واں یوم آزادی آج 14 اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کیساتھ منایا جائے گا۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعاؤں سے ہوگا،وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین جدوجہد آزادی کی تحریک میں دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ تمام تقریبات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر مرتب کئے گئے ایس او پیز کو پیش نظر رکھا جائے گا۔حکومتی، سرکاری شخصیات اورپاک افواج کے افسران،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے۔ ملک کے مختلف مقامات پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کیلئے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوسری جانب گھروں اور گلی محلوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجادیاگیا ہے۔جبکہ جشن آزادی کے موقع پر دہشتگردی کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

یوم آزادی

مزید :

صفحہ اول -