عدالت کا درخواست پر سمیراکومل کا میڈیکل کرانے کا حکم 

عدالت کا درخواست پر سمیراکومل کا میڈیکل کرانے کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور ہنجرا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پر نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث لیگی ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے میڈیکل کروانے کی دائر درخواست پر درخواست گزار کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے تھانہ ایس ایچ او تھانہ چوہنگ سے 15 اگست کو رپورٹ بھی طلب کر لی ہے  درخواست گزار ایم پی اے سمیراکومل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مریم بی بی کی نیب پیشی کے موقع پر پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے انہیں چوٹیں آئی ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو ان کامیڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار ایم پی اے سمیراکومل کامیڈیکل کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت مذکورہ بالاحکم کے ساتھ 15اگست تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ اول -