یورپ جانے کے خواہش مند81پاکستانی اور148تارکین وطن گرفتار

یورپ جانے کے خواہش مند81پاکستانی اور148تارکین وطن گرفتار

  

اسکوپے(این این آئی)شمالی مقدونیہ کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے وسطی اور شمالی حصوں میں دو الگ الگ کارروائیوں میں ٹرکوں میں سوار 81 پاکستانیوں سمیت 148 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گشت پر موجود اہلکاروں نے دارالحکومت اسکوپے سے 110 کلومیٹر جنوب میں واقع دمیر کاپیجا نامی قصبے کے قریب ایک ٹرک اور مسافر گاڑی کو روکا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرک میں مجموعی طور پر 103 تارکین وطن ملے جن میں 29 بچے بھی شامل تھے۔

مقدونیہ پولیس

مزید :

صفحہ آخر -