آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی،گزشتہ روز ملزم امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے،عدالت نے نیب کے 2 گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیاہے نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے، ملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ اس کیس میں شریک ملزم سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی،گزشتہ روز اس کیس کے دیگر شریک ملزمان احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم امتیاز حید ر کی بریت کی درخواست پر ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد ایگریمنٹ سائن کئے، ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا، ملزم کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔