سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی‘شر پسندی کے واقعات‘ضلعی سطح پر رپورٹ تیار

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی‘شر پسندی کے واقعات‘ضلعی سطح پر رپورٹ تیار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی کے واقعات، ضلعی سطح پر رپورٹ تیار، لاہوریئے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی میں 10ویں نمبر پر ہیں اس وقت سوشل میڈیا کا استعمال وسیع پیمانے پر ہورہا ہے دنیا کے سبھی ممالک جہاں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی وجہ سے مستفید ہورہے ہیں وہیں بڑی حد تک اس کے غلط استعمال کی وجہ سے خمیازہ بھی بھگت رہے ہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شر پسندی پھیلانے والوں کیخلاف ضلعی سطح پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق حکومت پنجاب نے سائبر کرائم ونگ کو متعلقہ اضلاع میں کارروائیاں کرنے کے احکامات بھی دے دیئے ہیں رپورٹ کے مطابق لاہوریئے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی میں 10 ویں نمبر پر ہیں، لاہوریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شرپسندی کی شرح دیگر اضلاع کی نسبت کم ہے، شرپسندی میں راولپنڈی پہلے نمبر جبکہ سرگودھادوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہے  رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی میں چوتھے اور گوجرانوالہ 5 ویں نمبر پر ہیں، ساہیوال چھٹے، ملتان ساتویں، بہاولپور آٹھویں اور شیخوپورہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی میں 9 ویں نمبر پر ہے ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران اضلاع کو علماء کا داخلہ بند کرنے اور شرپسند افراد کی ضلع بدری کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

ادھرلاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور مذہبی نفرت انگیز مواد کو ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے مدد مانگ لی۔

مزید :

صفحہ اول -