سردار عثمان بزدار کی یوم آزادی  پر قوم کو مبارکباد

سردار عثمان بزدار کی یوم آزادی  پر قوم کو مبارکباد

  

لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور نعمت ہے۔قائداعظمؒ نے مسلمانان برصغیر کو الگ وطن کا تحفہ دے کر احسان کیا۔دنیا بھر میں پاکستان جیسا عالیشان کوئی ملک نہیں۔ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، دونوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی تکمیل ہوگی۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -