پاکستان کورونا کیسز میں بہتری کے لحاظ  سے دنیا میں 14ویں نمبر پر آگیا

پاکستان کورونا کیسز میں بہتری کے لحاظ  سے دنیا میں 14ویں نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کورونا کیسز میں بہتری کے لحاظ سے عالمی سطح پر14ویں نمبر پر آگیا ہے، پاکستان مجموعی اموات میں 19واں، ایکٹو کیسزمیں 29واں،اور صحتیاب مریضوں کی تعداد میں پاکستان عالمی سطح پر دسویں نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اموات کے ایک دن میں اموات کے لحاظ سے دنیا کا دسواں ملک بن گیا، پاکستان میں پچھلے24گھنٹے میں 10اموات ہوئیں، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 6ہزار سے زائد ہوگئی ہے، مجموعی اموات کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں 19واں نمبر ہے۔اسی طرح پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد16 سے زائد ہے، اس حساب سے پاکستان کا دنیا میں 29واں نمبر ہے، یعنی 28ممالک میں ابھی بھی پاکستان سے زیادہ صورتحال خراب ہے۔اس حساب سے پاکستان دنیا کے 14ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح صحتیاب افراد کی تعداد2لاکھ 64ہزار ہے، اس حساب سے پاکستان عالمی سطح پر دسویں نمبر پر ہے۔ 
کورونا کیسز

مزید :

صفحہ اول -