بی آر ٹی، لاہور میٹرو سے 4گنا بڑا منصوبہ کمیشن مافیا نے بد گمانی پھیلائی،شہباز گل
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پروجیکٹ پر بدگمانی پھیلانے کی کوشش کی گئی، تحریک انصاف کے منصوبہ پر مخالفین کو اپنا دھندا بند ہونے کی فکر پڑگئی،شریف خاندان کی ترجیح و ہ منصوبے ہو تے ہیں جہا ں کمیشن ملتی ہو۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو پشاور کے خدوخال کا نہیں پتا، بی آر ٹی کا لاہور، ملتان اور اسلام آباد میٹرو سے موازنہ کیا گیا، ن لیگ نے سریا، سیمنٹ بھی اپنا بیچنا ہوتا ہے۔ پشاور میٹرو میں 3 پارکنگ پلازے بنائے گئے ہیں۔ بی آر ٹی سسٹم میں 4پلاز ے ہیں جس میں 300 دکانیں ہوں گی اور 1200گاڑیوں کی پا رکنگ کا انتظا م بھی کیا گیا ہے۔ لاہور میٹرو کی بسیں کرائے کی ہیں اور بی آرٹی کی اپنی ہیں۔ پشاور بی آر ٹی میں 13 کلومیٹرزیرزمین ہے،بی آر ٹی پشاور کا میٹرولاہور سے موازانہ نہیں کر سکتے۔بی آر ٹی لا ہور میٹروسے 4گنا بڑا منصوبہ ہے۔شہباز گل نے کہاکہ پشاور کے ٹرانسپورٹرز کی بسیں خریدکردوسری علاقوں میں دی گئی۔پشاور کے ٹرانسپورٹرز کو وظیفہ بھی دیا جارہا ہے،پشاور بی آر ٹی میں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے۔
شہباز گل