چارسدہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا 

چارسدہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو ر و رپورٹ)چارسدہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔ ڈی ایچ او اور پریس کلب کے صدر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ مہم کے دوران ڈھائی لاکھ بچوں کو پولیو کے خفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔ بجلی اور سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ڈھکی یوسف خان کلے، جان آباداور محمد کلے کے عوام کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار۔ ضلعی انتظامیہ کے حرکت میں آنے کے بعد سوئی گیس اور واپڈا حکام نے انکاری والدین کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں پولیو قطرے بچوں کو پلانے پر آمادہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ادریس اور چارسدہ پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ادریس کے مطابق مہم کے دورا ن پانچ سال سے کم عمر کے ڈھائی لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔پولیو مہم کے لئے ایک ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیو مہم کی کامیابی  کے لئے مجموعی طور پر 233ایریا سپروائزر اور 61یونین کونسل سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو وضع کردہ کورونا ایس او پیز کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ڈاکٹر ادریس کے مطابق پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے 1500پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے ضلع بھر میں پولیو مہم کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے۔دوسری طرف تحصیل تنگی کے علاقہ ڈھکی یوسف خان کلے، جان آباد اور محمد کلے کے عوام نے ناروا بجلی اور سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے رد عمل میں اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس پر ضلعی انتظامیہ فوراً حرکت میں آگئی اور عمائدین علاقہ کے ساتھ محکمہ سوئی گیس اور محکمہ واپڈا کے اہلکاروں کی موجودگی میں کامیاب مذاکرات کرکے انہیں بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر آمادہ کر دیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -