اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ٹرسٹ،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل متعلقہ کمیٹیوں کو ارسال 

 اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ٹرسٹ،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل متعلقہ کمیٹیوں کو ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) سینٹ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ٹرسٹ بل 2020 سمیت 3بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ٹرسٹ بل 2020 وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔جبکہ انسداد دہشتگری ترمیمی بل 2020 وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیاجوچیئرمین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ علاوہ ازیں نشہ آور اشیاء کی روک تھام سے متعلق نارکوٹکس ترمیمی بل 2020بھی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

بل ارسال 

مزید :

صفحہ اول -