کراچی:مزدا ور رکشوں میں تصادم،2افراد جاں بحق 

کراچی:مزدا ور رکشوں میں تصادم،2افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے  سہراب گوٹھ کے قریب پنجاب بس اڈے پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے دو رکشوں اور شہریوں کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکوم کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب واقع پنجاب بس اڈے کے سامنے تیز رفتار مزدا ٹرک نمبر X-68-AF ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بس اڈے پر کھڑے دو رکشوں اور شہریوں کو روندتا ہوا کچرا کنڈی میں چلا گیا، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے کے فوری بعد سیکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے اور حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا، اطلاع ملنے پر سچل تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر حراست میں لے لیا۔پولیس نے جاں بحق و زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی اور چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت 36 سالہ غلام مصطفی ولد گل بیگ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔ زخمی ہونے والے شخص نے اپنا نام 55 سالہ غلام مصطفی ولد کالو خان بتایاہے۔سچل تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی منور نے رابطہ کرنے پربتایا کہ حادثے کا ذمے دار ٹرک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ہے جو ویکسیئن لے کر جارہا تھا، مزدا ٹرک کے ڈرائیور محمد سعید ولد بحرام خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -