ملک میں 24گھٹنے کے دوران کورونا سے 3 ہلاکتیں، 204  نئے کیس رپورٹ

ملک میں 24گھٹنے کے دوران کورونا سے 3 ہلاکتیں، 204  نئے کیس رپورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6139 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 286674 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2179، سندھ میں 2297 اور خیبر پختونخوا میں 1235 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 افرادکا انتقال ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13020 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2164 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 59 ہے۔

کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -