فیس کم نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  فیس کم نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکولز 20 فیصد رعایت کے قانون پر عمل درآمد کرائیں، والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ شکایات ملنے پر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا کہ عدالتی حکم پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے عدالتِ عالیہ کو فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سندھ حکومت کی جانب سے بھی 20 فیصد اسکول فیس میں رعایت پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -