جشن آزادی جوش و جذبہ کیساتھ منائیں گے،ناصر شاہ  

جشن آزادی جوش و جذبہ کیساتھ منائیں گے،ناصر شاہ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان پوری شان و شوکت اور اہتمام کے ساتھ منائیں گے، مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی جلد بھارتی تسلط سے نجات حاصل ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ نہایت وسیع پیمانے پر یوم آزادی کے موقع پر جشن پاکستان منائے گی اور تمام سندھ حکومت کے دفاتر میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔ناصر حسین شاہ کے مطابق ملک پاکستان کی آزادی درحقیقت ان شہدا آزادی کے لہو کی مرہون منت ہے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کا نذرانہ دیا، اپنے آباو اجداد کے گھروں کو چھوڑا اور اپنا مال و متاع لٹا کر سب کی جدائی سہ کر اس ارض میں آبسے جسے پاکستان کہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے قائد اعظم اور تمام تحریک آزادی کے قائدین کو بھی زبردست خراج عقیدت اور سلام پیش کیا۔ناصر حسین شاہ ن کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے پورے خاندان نے ملک پاکستان کی بقا کی خاطر جام۔ شہادت نوش کیا اور آج ان کا نواسہ بلاول بھٹو زرداری بھی جمہوریت کے فروغ کے لئے برسر پیکار ہے۔ صوبائی وزیر نے افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی و بقا کی خاطر بہادر جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہیناصر حسین شاہ کے مطابق آزادی کا دن وہ عظیم نعمت ہے جس کے لئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا، کئی ماوں نے اپنے لعل نچھاور کئے، کئی بیویوں نے بیوگی اختیار کی اور کئی بچے یتیم ہوئے تب کہیں جاکر یہ عظیم تحفہ نصیب ہوا۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا محور قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل اور مکمل حصول ہے، چنانچہ پاکستان پیپلز پارٹی یہ عہد کرتی ہے کہ ملک کو جمہوری انداز میں چلانے کے لئے تگ و دو کرتی رہی گی اور ملک میں غریب اور مزدور کی حکمرانی کا خواب بالضرور شرمندہ تعبیر ہوکر رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -